انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تیسرے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

image

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ریویو کمیٹی اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تیسرے دن کی کارکردگی پر جائزہ لیا گیا ، ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو تیسرے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین کے قطرے پلائے جا سکیں اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ کہا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کی موزی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.