نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہےگی ، عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ الازہر اور دنیا بھر کے علما کرام پولیو کے انسداد کے پروگرام کی توثیق کر چکے ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.