حکومت کا آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

image

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):حکومتی ہدایات کے مطابق سال 2024 کے انسداد پولیو کی قومی مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 جنوری شروع ہو گیا ہے جو 14 جنوری تک جاری رہے گا۔

انسداد پولیو پروگرام کی طرف جاری بیان کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8جنوری بروز پیر سے شروع ہو گیا ہے جو 14 جنوری تک جاری رہے گا ۔انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز شمالی وزیرستان، کے علاقے بنوں سے 15 جنوری سے ہوگا جو 19 جنوری تک جاری رہے گا۔

انسداد پولیو مہم کا آخری مرحلہ 22 تا 26 جنوری جنوبی خیبر پختونخوا میں چلے گا۔اس مہم میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.