ملک بھر میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کا پیر سے آغاز ہو گا

image

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں مختلف دورانیے کی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانےکی انسداد پولیو مہم کل بروز پیرسے شروع ہو گی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران محکمہ صحت کی پولیو ٹیمیں ملک کے تمام 159 اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔

صوبہ پنجاب میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کو حساس ترین شہر قرار دیا ہے،

صوبہ سندھ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 10.03 ملین جبکہ خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران 7.4ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائوکےقطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں ایک ہفتے تک جاری مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2.5 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں پانچ روزہ مہم کے دوران دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر پولیو ٹیم کسی گھر کا دورہ نہیں کرتی ہیں تو والدین ہیلپ لائن 1166 تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.