سی این جی اسٹیشنز کی بندش، نیا شیڈول جاری

image

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) نے ہفتے کے روز کراچی میں صنعتوں اور کمبائنڈ نیچرل گیس (CNG) اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کیا۔

سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار 200 کا ہو گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث صنعتی اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ایس ایس جی کی ترجمان نے بتایا کہ تمام صنعتیں صنعتی پاور جنریشن یونٹس بندر ہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن دودن تک بند ہیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام سی این جی اور ایل این جی اسٹیشنز ہفتہ 6 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 8 جنوری صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بندر ہیں گے۔

انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

ایس ایس جی سی نے کہا کہ صنعتی اور سی این جی کو گیس کی بندش ایس ایس جی سی کے سٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے، بندش اوگرا اور ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹر دار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس تعطیل کی مدت کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، خلاف ورزی پر گیس کی سپلائی کم از کم 7 دنوں کے لیے منقطع کردے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.