ملک سے پولیو کا خاتمہ انتہائی ضروری،حکومت رواں سال اس وائرس کے مکمل انسدادکے لیے پر عزم ہے، معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی

image

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ بہت ضروری ہے،حکومت رواں سال تک پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں ایک تقریب کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پرڈائر یکٹرجنرل ہیلتھ ڈا کٹر الیا س گو ندل،ای پی آئی مختا ر ا حمد،ڈا کٹر عبد الناْ صر( مصر)سمیت دیگر بھی مو جو د تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،اگر پولیو کسی کو ہو جائے تو وہ ساری زندگی معذوری کی زندگی گزارتا ہے،جو لوگ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں وہ بچوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج حج و عمرہ سمیت دیگر زیا رتوں کے لیے باہر جانے کے لیے بھی پولیو سرٹیفکیٹ لینا پڑتا ہے،ملک سے پولیو ختم ہو جائے تو لوگوں کو سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔حا فظ طا ہر اشر فی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بعض جگہوں سے یہ شکا یا ت مو ْصول ہو ئی ہیں کہ گھر والوں کی طرف سے عملے کو کہہ د یا جا تا ہے کہ آپ دروازے پہ نشان لگا دیں ہم بچوں کو قطرے نہیں پلا نا چا ہتے ، میں ان کو بتانا چا ہتا ہوں کہ صر ف نشان لگانے سے پو لیوختم نہیں ہوگا بلکہ یہ قطرے پلانے سے ختم ہوگا، یہ بات میں آپ کو دین کا طالب علم ہونے کے ناطے کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے ہمارے بھی اس پر یہی تحفظات تھے جو بعض جگہوں پہ ظاہر کیے جاتے ہیں ،پھر مصر میں مسلم علما کا بڑا اہم اجلا س ہوا جس میں امام کعبہ،شیخ الازہر،مولانا سمیع الحق شہید ، مفتی رفیع عثمانی اور مفتی منیب الرحمٰن جیسے بڑے اکابرین شا مل تھے ، اس با ت پر اتفاق کیا گیا کہ پولیو کے قطروں میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں اور نہ ہی نسل کشی کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے،یہ صر ف پراپیگنڈا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جن میں ابھی تک پولیو کا مکمل طو ر پر خا تمہ نہیں ہوا۔طا ہر محمو د اشر فی نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، چیف آف آرمی سٹا ف اور علما و مشائخ سمیت پوری قوم کا یہ عزم ہے کہ ہم نے رواں سال میں اپنے ملک سے پولیو کے وائرس کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عملے کے ارکان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پو لیو مہم کے دوران اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کیا،یہ لو گ پیسے کے لیے نہیں بلکہ قو می مشن کے تحت ملک کے طول و عر ض میں نکلتے ہیں اور ہما را بحیثیت قوم حق ہے کہ ان لو گوں کی حو صلہ افزا ئی کریں ۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب سے پولیو کا مکمل خا تمہ ہو گیا ہے اور اس کا کر یڈٹ محکمہ صحت اور یہا ں کے با شعور عوام کو جا تا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.