موٹروے ایم 2دھند کی شدت میں کمی کے بعد اسلام آباد سے کوٹ مومن ،موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے صوابی، موٹروے ایم 14ہکلہ سے ڈی آئی خان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

image

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم 2دھند کی شدت میں کمی کے بعد اسلام آباد سے کوٹ مومن ،موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے صوابی، موٹروے ایم 14ہکلہ سے ڈی آئی خان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں جبکہ موٹر وے ایم 1 پشاور سے صوابی ،سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بدستور بند ہے ۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ –

تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.