ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان وزارت صحت

image

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے چار اضلاع سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔پاکستان میں دنیا کا وسیع اور حساس ترین پولیو سرویلنس نظام موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پولیو سرویلنس نظام کی وجہ سے فوری وائرس کی تصدیق میں کامیابی ہوتی ہے۔ پولیو موقع پرست وائرس ہے جو کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے،بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے۔ والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.