علماء کرام اور رہنمائوں نے جمعہ کوملک بھر میں ‘ یوم تحفظ اطفال’ منایا،پولیو سے بچائو کے قطروں کا استعمال مکمل طور پر جائز ہے ، جمعہ کے خطبات

image

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے ساتھ مل کر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور رہنمائوں نے جمعہ کوملک بھر میں ‘ یوم تحفظ اطفال’ منایا۔ انہوں نے اپنے جمعہ کے خطبات میں عوام پر زور دیا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اور اس طرح انہیں زندگی بھر کی ممکنہ معذوریوں سے محفوظ رکھیں۔علماء کرام اور مشائخ نے کہا کہ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ پولیو سے بچائو کے قطروں کا استعمال مکمل طور پر جائز ہے ۔

ان قطروں کا انسانی ڈھانچے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی بچوں میں کمزوری پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی شرعی ہدایات بھی اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو لاحق خطرات سے بچنے کی حمایت کرتی ہیں، لہٰذا پولیو کے قطرے پلانا والدین کی ذمہ داری بن جاتی ہے اور جو لوگ اس ذمہ داری سے غفلت برتتے ہیں وہ بدقسمتی سے اپنے بچوں کو پولیو کے نتائج کا نشانہ بنا سکتے ہیں، اس طرح کی لاپروائی کو اللہ اور معاشرے کی طرف سے ناپسندیدہ سمجھا جائے گا۔علماء کرام اور رہنمائوں نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلانے کی مخالفت یا مزاحمت کرنے والےجہالت کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس اہم مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ دراصل بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں پایا جاتا تھا تاہم ان ممالک نے اس بیماری پر قابو پانے اور بالآخر اسے ختم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، آج وہ اس کی گرفت سے آزاد ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان اب بھی پولیو سے نبرد آزما ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی بین الاقوامی تنظیمیں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر اس بیماری کے خاتمے کے لیے جانفشانی سے کام کر رہی ہیں اور اسلامی سکالرز ان اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے باوجود بعض عناصر جہالت یا مذموم مقاصد کی وجہ سے پولیو کے خلاف جنگ میں پیش رفت میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ علماء کرام اور رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسین دوا کی ایک شکل ہے اور دوا کے استعمال کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس کا ایک بار انفیکشن ہونے کے بعد اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔انہوں نے قرآن مجید میں خود کو نقصان پہنچانے کے خلاف اللہ کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے ضروری ادویات روک کر بچے کو عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہونے دینے کی اخلاقی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتخاب ذہنی اور جسمانی صحت مند قوم یا ذہنی اور جسمانی معذوریوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ملک کی پرورش میں سے ایک تھا، بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے سے روکنے والوں کو اس فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر نقیب الرحمن، پیر حسان حسیب الرحمن، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عارف واحدی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد نے کیا۔ مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا ابوبکر حمید صابری مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ کرمانی، علامہ طاہر الحسن، مولانا حنیف عثمانی، مولانا محمد اصغر کھوسہ، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عبدالمالک آصف، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبدالحکیم اطہر، قاری محمد اسلم قادری، مولانا عبداللہ حقانی، مولانا عبدالوحید فاروقی، مولانا ابوبکر حمزہ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا اظہار الحق خالد صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا انیس الرحمن بلوچ، مولانا عبدالرشید، مفتی محمد عمر فاروق،

مولانا عبدالغفار شاہ حجازی، مولانا محمد احمد مکی، مولانا عزیز الرحمن معاویہ، مفتی عمران معاویہ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا یاسر علوی، قاری عبدالرئوف، مولانا مطلوب مہر، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عقیل زبیری، قاری عزیز الرحمن، مولانا شبیر کھٹانہ، قاری عبدالماجد لاہوری، مولانا فاروق خانپوری مولانا قاسم سانگی، مولانا اشرف ملک، مولانا اعجاز ملک، قاری عبدالوہاب معاویہ، مولانا محمد بلال ثاقب، قاری ابراہیم، قاری ریاض، مولانا امیر معاویہ، مہر عبدالخالق مرلی، مولانا مجیب الرحمٰن حیدری، قاری محبت علی قاسمی، قاری ذوالقرنین، مولانا طیب قریشی، قاری محمود الحسن، قاری عبدالماجد ملک، مولانا وقاص اقبال نے ملک بھر میں اپنے خطبات جمعہ میں پولیو سے بچائو کے قطروں کے استعمال کو جائز قرار دیتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ بلا خوف و خطر اپنے بچوں کو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ زندگی بھر کی ممکنہ معذوریوں سے محفوظ رہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.