پی سی بی سے این او سی جاری، حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر ’بگ بیش لیگ‘ کھیلیں گے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف سمیت زمان خان اور اسامہ میر کو آسٹریلیا کی ٹی20 ’بگ بیش لیگ‘ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی پریس ریلیز میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی بہتری کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے حارث رؤف اور اسامہ میر کو لیگ کے پانچ میچ کھیلنے کی اجازت دی ہے جبکہ زمان خان کو چار میچوں میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر حارث رؤف، زمان خان اور لیگ سپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔‘

پی سی بی نے مزید کہا کہ ’بورڈ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستانی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرامز کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی جاری کیا ہے۔‘

خیال رہے حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن سٹارز کی نمائندگی کریں گے جبکہ زمان خان لیگ میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔    یہ تینوں کھلاڑی 7 دسمبر سے 28 دسمبر تک بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔

خیال رہے بی بی ایل 2023-2024 کے سیزن کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلیں گی۔

اس سے قبل حارث رؤف میلبرن سٹارز کی اب تک 18 میچوں میں نمائندگی کرتے ہوئے 30 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.