محمد عامر کا مکی آرتھر کے انگلش کرکٹ کلب کے ساتھ معاہدہ

image
انگلش کاؤنٹی کلب ڈربی شائر نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ 2024 کے پہلے کرکٹ سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

منگل کو ڈربی شائر نے ٹوئٹر پر محمد عامر کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولر 2024 میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ کا آدھا سیزن کھیلیں گے اور وائیٹیلٹی بلاسٹ ٹورنمنٹ کے گروپ سٹیج میں بھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ڈربی شائر کاؤنٹی کلب کے ہیڈ آف کرکٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عامر دنیا کے مشہور فاسٹ بولر ہیں اور ان کو ڈربی شائر لا کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ وہ ہمارے بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے ان کی تمام خصوصیات کے بارے میں پتہ ہے، وہ اپنے پورے کیریئر میں بڑے میچوں کے کھلاڑی رہے ہیں اور یہ میں خود دیکھ چکا ہوں۔‘

Derbyshire have signed former Pakistan fast bowler, @iamamirofficial, as an overseas player for the first half of the 2024 season

Read more

— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) July 25, 2023

محمد عامر نے انگلش کرکٹ کلب کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ ماضی میں بھی کاؤنٹی کرکٹ سے محظوظ ہوا ہوں، مکی آرتھر کے ساتھ ماضی میں بھی میں نے کامیابی حاصل کی ہے اور آگے بھی اس کا خواہاں ہوں۔‘

خیال رہے 31 سالہ محمد عامر نے 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور ان کے بعد وہ مختلف ممالک میں صرف ٹی20 لیگز کھیل رہے ہیں۔

برطانوی اخبار ’دا ٹیلیگراف‘ ماضی میں یہ رپورٹ کر چکا ہے کہ محمد عامر کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور پاکستانی فاسٹ بولر بھی عنقریب برطانوی شہریت کے حامل ہوں گے۔

محمد عامر ماضی میں ایسیکس کرکٹ کلب اور گلوسٹر شائر کے لیے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.