محمد عامر کی واپسی سے متعلق چیف سلیکٹر کا بڑا بیان آگیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ سلیکشن کمیٹی کسی کھلاڑی سے رابطہ کیوں کرے گی؟ ہمارا دروازہ ہر کسی کیلئے کھلا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن آکر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ آپ پروفیشنل ہیں، ساری دنیا کی لیگز کھیلتے ہیں۔ یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح کھیلتے ہیں اور اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ اس کے بعد ہمارا کام ہے کھلاڑیوں کو پرکھنے کا۔ ہم کسی سے رابطہ کیوں کریں گے؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں۔ محمد عامر کو سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سے گریز کریں۔

خبروں میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ممبر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں۔ محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.