قومی فیصلوں میں شرکت، کسی بھی خاتون کو غیرسیاسی نہیں ہونا چاہیے: مریم نواز

image

پاکستان میں حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بھی خاتون کو غیرسیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ قومی سطح پر فیصلوں میں خواتین کو شرکت یقینی بنانے کے لیے ایسی لوگوں کو منتخب کریں جو اُن کی آواز بن سکتے ہیں۔

بدھ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین اگر گھر کامیابی کے ساتھ چلا سکتی ہیں جو کہ بہت مشکل کام ہے تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ خواتین کچن بھی چلاتی ہیں اور کام بھی کرتی ہیں۔ ’خواتین ملٹی ٹاسکنگ کر سکتی ہیں تو وہ ملک کی سیاست میں حصہ کیوں نہیں لے سکتیں۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں آںے کا کریڈٹ اپنے والد نواز شریف کو دیتی ہوں جبکہ آن کی تربیت والدہ نے کی اور حوصلہ دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کا جو مقام ہے وہ اُن کو ملنا چاہیے۔ ’مسلم لیگ ن کی فرنٹ لائن میں خواتین شامل ہیں۔‘

انہوں نے پاکستان خواتین کے بڑے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خود کو اُن کی بیٹی کی عمر کا قرار دیا۔ ’بطور خاتون اپنی توہین سمجھتی ہوں کہ عمران خان کا نام لوں۔ وہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی خاتون پر آوازے کستا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی والے میری شادی پر بات کرتے ہیں جو میرے والدین نے کرائی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.