تشدد کے سخت خلاف ہوں، ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا پیٹنا نارمل نہیں ۔۔ فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کرنے پر یہ 5 اداکار ان کے حق پر کھڑے ہو گئے

image
تشدد کے سخت خلاف ہوں، ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا پیٹنا نارمل نہیں ۔۔ فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کرنے پر یہ 5 اداکار ان کے حق پر کھڑے ہو گئے

کچھ دنوں سے مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان طلاق کے بعد اب جسمانی تشدد کا کیس سامنے آیا ہے، جس میں پہلے علیزے نے فیروز پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں مارتا پیٹتا ہے، اور اب انہوں نے اس کے تصویری ثبوت بھی پیش کردئیے ہیں۔ ان ثبوتوں کے میڈیا میں شئیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے ساتھ ساتھ تمام اداکار بھی فیروز خان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے اس درندگانہ فعل کی سختی سے مذمت کی۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ “جسمانی تشدد ناقابلِ قبول ہے ،کوئی اگر مگر نہیں، نا کوئی دوسری طرف کی کہانی۔ اس پر بات کرنے کے لئے بھی بہت ہمت چاہیے۔ میں علیزہ اور اس کی فیملی کے لئے دعاگو ہوں۔“

یاسر حسین کا کہنا ہے کہ"الحمدللہ میں اپنی بیوی اور بچے سے بہت پیار کرتا ہوں اگر میں اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھاؤں گا تو 90٪ چانسز ہیں کہ کل میرا بیٹا بھی یہی کرے گا، میاں بیوی میں لڑائی ہونا نارمل ہےمگر ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا پیٹنا نارمل نہیں۔ میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھروہ چاہے کوئی سپر اسٹار کرے یا عام انسان ۔۔ میں علیزے اور اس کی فیملی کو سپورٹ کرتا ہوں۔ اللہ انہیں جلد مشکلات سے باہر نکالے اور زندگی میں سکون لائے۔ آمین"

ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ " بیوی کو مارنے والے اور چیٹ کرنے والے پر ہماری انڈسٹری کی طرف سے پابندی لگائی جائے"۔

اشنا شاہ جن کے ساتھ آج کل فیروزخان کا ڈرامہ حبس خاصا مقبول ہورہا ہے ان کا کہنا تھا کہ"میں ابھی تک اس عمل سے گزر رہی ہوں اوربہت صدمے میں ہوں، کوئ بھی چیزعورت کے اوپر تشدد کی حمایت نہ کرسکتی ہے نہ کرے گی۔ میرا دل علیزے، سلطان اور فاطمہ کے ساتھ ہے"۔

مشہور اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ "جب کوئی عورت تشدد کے بارے میں بتائے تو کم از کم آپ اس سے کچھ ہمدردی تو دکھا سکتے ہیں۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.