کسی کو جان بوجھ کر تکلیف نہیں پہنچائی، مجھ پر سب جھوٹا الزام ہے ۔۔ فیروز خان نے تمام الزمات کی تردید کر دی

image

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار فیروز خان اپنی سابق اہلیہ کی جانب سے اپنے خلاف جسمانی استحصال کے الزامات کے بعد مشکل میں ہیں۔ فیروز کی سابقہ اہلیہ علیزے کی جانب سے عدالت کے سامنے تصاویر اور ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کے بعد سب ہی نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کو عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس میں شوبز انڈسٹری کے مختلف اداکار بھی شامل ہیں۔ عوام فیروز خان کو سزا دینے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لیکن اب وہیں فیروز خان نے اپنی سابق اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی پوسٹ شئیر کی ہے۔

فیروز خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ شئیر کرتے وہوئے لکھا کہ میں فیروز خان ان تمام بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے الزامات جو مجھ پر لگائے گئے ہیں ان سب کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

اداکار نے لکھاکہ ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ میں ان کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا مکمل اِرادہ رکھتا ہوں اور میں نے اس حوالے سے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے۔

میں واضح طور پر یہ بتانا چاہوں گا کہ میں نے ہمیشہ قانون کی اس کی صحیح معنوں میں پیروی کی ہے اور کبھی بھی جان بوجھ کر کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہیں پہنچائی۔ میں دنیا پر بسنے والے انسانوں کے حقوق کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان میں طلاق ہو چکی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.