ہاتھ بازو پر تشدد کے نشان واضح ہیں ۔۔ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزے نے کورٹ میں ثبوت پیش کردیئے، تشدد زدہ تصاویر بھی شئیر کردیں

image

شوبز اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کا معاملہ اس وقت کورٹ میں چل رہا ہے۔ جب سیدہ علیزے نے الزامات کے ساتھ طلاق کا اعلان کیا تب صارفین کے درمیان سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور بدسلوکی کے تعلقات کی باتیں زیر گردش رہیں۔

فیروز خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوری صورتحال کا حقیقی معنوں میں ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ وہ فیروز خان پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں نے علیزہ پر یقین کر تے ہوئے کہا کہ وہ ایک ناراض شخص ہے جو ہر چیز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

حال ہی میں سیدہ علیزے نے عدالت کے سامنے وہ تمام ثبوت فراہم کیے جس کے مطابق سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا ان کے شوہر فیروز خان کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شوبز کی اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر علیزے کی تشدد شدہ تصاویر اسٹوری پر شئیر کیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے کے ہاتھ، بازو پر مار پیٹ کے بعد نشان نمودار ہوگئے ہیں اور ان کی ایک آنکھ بھی سوجی ہوئی ہے۔

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کو یقین نہیں آرہا کہ اور وہ اداکار فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ عدالت فیروز کو سخت سے سخت سزا دے۔

خیال رہے کہ فیملی کورٹ نے علیزے سلطان کو بچے اپنے پاس رکھنے کی اور فیروز خان کو ایک ماہ میں 2 بار اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے لیکن ساتھ ہی عدالت نے اداکار کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ جب بھی وہ بچوں سے ملنے جائیں گے تو پہلے اپنا CNIC اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کس طرح غم و غصے کا اظہار کیا دیکھیے تبصرے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.