پولیو کے قطرے پلاتی تھی اب اپنی کمپنی کی مالک ہوں۔۔ شاندار گاڑی والی یہ لڑکی اچانک کروڑ پتی کیسے بنی؟

image

"بہت چھوٹی تھی جب میرے ابو کا انتقال ہوا۔ اس کے بعد سے پریشانیوں نے ہمارا گھر دیکھ لیا۔ 15 سال کی عمر سے نوکری کرنی شروع کی۔ پولیو کے قطرے پلاتی تھی۔ لوگ عزت نہیں کرتے تھے۔ تیز گرمی میں دھکے محنت کرتی تھی لیکن آج اپنی کمپنی کی مالک ہوں"

یہ کہنا ہے وائرل گرل بشریٰ اقبال کا جنھوں نے اپنی محنت کا سفر محض 14 ہزار میں شروع کیا۔ کئی سال کی کڑی محنت کی لیکن آج ان کے پاس شاندار بنگلہ، چمچماتی گاڑی ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی کروڑوں میں ہے۔ ان کے گھر میں کئی نوکر ہیں جن کی تنخواہیں بھی لاکھوں میں ہیں۔

ماں گھروں میں برتن دھوتی تھیں

بشریٰ اب کاسمیٹک کمپنی کی مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان کی زندگی کا سفر تب شروع ہوتا ہے جب وہ پیدا ہوتا ہے۔ ان کے مشکل سفر میں ان کا ساتھ ان کی ماں نے دیا۔ بشریٰ کی والدہ بھی کہتی ہیں کہ میں نے برتن دھو دھو کر بچیوں کو پڑھایا۔ بشریٰ کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب عورت کے پیچھے بھی ایک عورت ہوتی ہے جو کہ ان کی ماں ہے۔

بچپن کی ضد

اپنے بچپن کے بارے میں بشریٰ نے کہا کہ جب ان کہ والدہ عدت میں تھیں تب بکرا عید آئی تھی اور انھوں نے پہلی اور آخری بار ضد کی تھی کہ ان کو نئے کپڑوں میں ابو سے ملنے قبرستان جانا ہے۔ اس کے بعد انھوں نے یا ان کی بہنوں نے کبھی ضد نہیں کی۔ ہمیشہ صبر کیا اور یہی وجہ ہے کہ صبر اور محنت کرتے کرتے 14 ہزار ماہانہ کمانے والی لڑکی اب کروڑوں کما رہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.