کشمیر پریمئیر لیگ کی دفاعی چیمین راولا کوٹ ہاکس نے احمد شہزاد کو سیزن ٹو کے لیے کپتان مقرر کردیا

image

روالاکوٹ ہاکس کے چیرمین جان ولی شاہین نے راولا کوٹ میں ہی ہاکس کے فینز کے سامنے تالیوں کی گونج میں احمد شہزاد کو کپتان بنانے کا اعلان کیا ۔ جان ولی شاہین نے کہا کہ احمد شہزاد نے گزشتہ سیزن میں نہ صرف ہماری کامیابی میں اہم کردار کیا بلکہ ساتھ ہی ہمارے نوجوان کرکٹرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم ان کے دل کے بہت قریب ہے ۔گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی ان کے کرئیر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔ انشاللہ سیزن ٹو میں اپنی قیادت میں ٹائٹل کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے اور ساتھ مقصد یہ ہے یہ ٹیم کے نوجوان اور خصوصاکشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شئیر کرسکوں اور ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں، جمعرات کو دفاعی چیمپین راولا کوٹ ہاکس نے اپنی ہوم سٹی راولا کوٹ میں انہتائی مصروف اور یادگار دن گزارا۔ ٹیم کے چیرمین جان ولی شاہین ، کپتان احمد شہزاد ، میٹنور یاسر حمید ، آصف آفریدی ،ثمین گل نے کشمیر پریمئیر لیگ ٹرافی کے ہمراہ پورے شہر کا دورہ اور جہاں شہریوں اور راولاکوٹ ہاکس کے فینز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ یادگار ٹرافی ٹور میں کمشیر پریمئیر لیگ ٹرافی بنجوسہ جھیل ، شہر کے مختلف مقامات اور پریس کلب کا دورے پر گئی جہاں ٹیم کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.