میں ان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں اور ۔۔ فیروز خان نے جوس بیچنے والے انجینئر کے لیے بڑا اعلان کر دیا

image

پاکستان میں ایک ایسا پڑھا لکھا نوجوان سامنے آیا ہے جو تعلیم یافتہ ہونے کے باجود شربت کا ٹھیلہ لگانے پر مجبور ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اس کے جیسے بے شمار اپنی تعلیم کے شعبے میں تجربہ رکھنے والے نوجوان موجود ہیں لیکن بد قسمتی سے اچھی ملازمت سے محروم ہیں۔ اس میں حکومت کی بھی غفلت دکھائی دیتی ہے جو پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

واپس آتے ہیں اسی مذکورہ نوجوان شخص کی جانب جو ایروناٹیکل انجینئر ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے باوجود شربت فروخت کر رہا ہے۔ جوس بیچنے والے شخص کا نام عبدالملک ہے جسے ایک مشہور اداکار کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔

عبدالمالک اِن دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہیں اور کئی لوگ انہیں بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نوجوان عبد المالک متحدہ عرب امارات سے اپنی اسکول کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد چین کی ایک جامعہ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ میں اچھے نمبروں کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔

باشعور تعلیم یافتہ عبد المالک سوات سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان اچھی نوکری کی غرض سے آئے تھے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ اس وقت تربوز کا شربت فروخت کر کے گز بسر کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جب اداکار فیروز خان کو عبد المالک کے مشکل حالات کا علم ہوا تو انہوں نے ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرا مذکورہ شخص سے رابطہ کروادے تو میں انہیں ملازمت دینا چاہوں گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.