شوبز میں واپس آنے کے بعد اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلقات پر اداکار فیروز خان نے خاموشی توڑ دی

image

اداکار فیروز خان نے مارچ میں مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر گذشتہ روز انہوں نے '' سم تھنگ ہاٹ نامی پروگرام'' میں انٹرویو کے دوران انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ: '' میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب جو حضرت حق باہو کی نسل سے ہیں اور انہوں نے مجھے کہا ہے کہ میں شوبز نہیں چھوڑ سکتا ہوں ''۔

اس لئے میں انڈسٹری میں دوبارہ کام کرنے جا رہا ہوں اور اب پہلے سے زیادہ اچھے اور مضبوط کرداروں کے ساتھ لوگوں کو سکرین پر نظر آؤں گا اور جلد ہی پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کرنے والا ہوں۔ مذکورہ انٹرویو میں فیروز نے اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ:

'' میں نے اپنے اور ہانیہ سے متعلق جو کچھ سنا مجھے حیرت ہوئی اور افسوس ہوا کہ لوگ کس قسم کی باتیں بنا رہے ہیں ۔ میں چاہتا تو ان تمام غلط خبروں پر اپنی اور ہانیہ کی باتوں کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لگا کر سب کو بتا دیتا کہ ایسا بلکل بھی سچ نہیں ہے لیکن میرے لئے کسی کی عزت سب سے بڑھ کر ہے۔ میں ہانیہ سے ان تمام غلط اور جھوٹی باتوں سے متعلق معافی مانگنا چاہتا ہوں۔''

اہلیہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ: '' میں نے کبھی اپنے اہلِ خانہ سے متعلق کوئی بات نہیں کی، لہٰذا میں یہ ضروری نہیں سمجھتا ہوں کہ کچھ بھی ذاتی بات میڈیا کے ساتھ شیئر کروں اور دوسری جانب ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنا ایمان خراب کر رہے ہیں۔''


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.