سی این جی اسٹیشنز کتنے گھنٹوں کے لیے بند کردئیے گئے؟

image

شہرِ قائد سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے ہفتے کی صبح آٹھ بجے تک کے لئے بند کئے گئے ہیں، تاہم آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، کورنگی اور سپر ہائے وے کے رہاشی پریشان ہیں اور ان کی جانب سے مسلسل گیس کی بندش کی شکایات کی جارہی ہیں۔ نیو کراچی، دعا چوک، لئیق آباد، اردو بازار اور دیگر رہاشی علاقوں میں بھی شہریوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے رواں ہفتے میں تیسری بار سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بند کی گئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.