بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اناری جھل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گردوں کا سامنا ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر 2 زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔