پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے ۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ واقعے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔