پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خطے میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے حق میں نمایاں حمایت سامنے آئی ہے اور عوام نے پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی حکومت سازی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج پر پارٹی کارکنوں اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی محنت اور جدوجہد قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ملنے والا اعتماد ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ اعتماد عوامی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔