عورت گھر میں بیٹھنے کی چیز ہے اور ۔۔ سعید انور کا پاکستان میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بیان، ویڈیو میں کیا کچھ کہا؟

image

سعید انور کا شمار پاکستان کے بہترین کر کٹرز میں ہوتا ہے اور آج بھی کرکٹ کی دنیا میں ان کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر سعید انور نے اپنا طرز زندگی بدلا اور تبلیغ کا طرف رخ کیا۔ اب وہ پوری دنیا میں بیانات دیتے اور سکھاتے ہیں۔

سابق کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ نظر نہیں آتے اور اپنی نجی زندگی خاموشی سے گزارتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ان کے ایک بیان نے کچھ ہنگامہ برپا کر دیا ہے حالانکہ یہ سوشل میڈیا پر پہلے بھی وائرل ہوا تھا۔

اپنے بیان میں سعید انور نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ، مغرب میں خود کشی کی شرح بڑھ رہی ہے اور گھریلو نظام درہم برہم ہے اور یہ بات خود مجھے غیر ملکی کھلاڑی بولتے ہیں۔ میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ، جب سے ہم نے عورتوں کو کام پر لگایا ہے تب سے سب تباہ ہوگیا۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ہمارے اپنے حالات خراب ہونے کی یہی وجہ ہے کہ ہم نے عورتوں کو باہر کام پر لگا دیا ہے جبکہ عورت گھر میں بیٹھنے کی چیز ہے۔ خواتین کو گھروں کے اندر ہونا چاہیے اور اب چونکہ وہ مالی آزادی کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں، تو انہیں کیا ضرورت ہے مردوں کی وہ کہتی ہیں میں خود کما کر زندگی گزار سکتی ہوں۔ اور اسی وجہ سے اب پاکستان میں بھی طلاق کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

سعید انور کے اس بیان پر جہاں کچھ صارفین ان کی بات کی حمایت کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف کچھ مخالف بھی ہے۔

You May Also Like :
مزید