ماں نے اپنا زیور بیچا اور پھر۔۔ غربت کے دنوں میں اے آر رحمان مشہور کیسے ہوئے؟

image

"جس وقت کام شروع کیا تو میرے میرے پاس میوزِک اسٹوڈیو بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے. ایک خالی کمرہ تھا جہاں اے سی ہوتا تھا. میں وہاں قالین پر پر بیٹھا رہتا تھا کیونکہ میرے پاس اتنے پیسے ہی نہیں تھے کہ کچھ خرید سکوں"

یہ کہنا ہے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کا جنھوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کے دنوں اور والدہ کی ان کے لیے فی گئی قربانی کے متعلق یادیں شئیر کیں.

اے آر رحمان نے بتایا کہ اس وقت میری ماں ہی تھیں جنھوں نے آگے بڑھ کر نہ صرف میرا حوصلہ پڑھایا بلکہ سارا زیور بھی گروی رکھ دیا اور مجھے وہ پیسے دے دیے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا کہ ماں کے دیے ہوئے پیسوں سے ہی میں نے اسٹوڈیو بنایا اور موسیقی کے آلات خریدے اور بہت سی دھنیں تخلیق کیں جو مقبول ہوئیں.

"جب میرے والد کا انتقال ہوا اس وقت میں بہت چھوٹا تھا. میری ماں نے ہی مجھے اور باقی بچوں کو اکیلے پال کر اس مقام تک پہنچایا۔ ہر کامیابی کے پیچھے میری ماں کا ہاتھ ہے"

You May Also Like :
مزید