یہ کہانی پھر سہی

Poet: Ghulam abbas By: Ghulam abbas, lahore

ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی

دل کے لُٹنے کا سبب نہ پوچھو سب کے سامنے
نام آئے گا تمھارا یہ کہانی پھر سہی

نفرتوں کے تیر کھائے دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی

Rate it:
Views: 408
07 Jun, 2011
More Love / Romantic Poetry