Add Poetry

یہ پھول یہ کتاب میرا مسئلہ نہیں

Poet: Kawar Imtiaz By: Shazia Hafeez, Attock

یہ پھول یہ کتاب میرا مسئلہ نہیں
اے دل یہ شہر خواب میرا مسئلہ نہیں

میری سیاہ رات میری کائنات ہے
یہ مہر و ماہتاب میرا مسئلہ نہیں

یہ دشت پر ملال میرے حسب حال ہے
ہنستا ہوا گلاب میرا مسئلہ نہیں

جس دن سے اس کے آنے کی امید بجھ گئی
یہ صح آبتاب میرا مسئلہ نہیں

دنیا کو چاہتا ہوں اپنوں کے واسطے
یہ خانماں خراب میرا مسئلہ نہیں

میں دل ہوں میرے دوست میرا مسئلہ ہے عشق
ناکام و کامیاب میرا مسئلہ نہیں

Rate it:
Views: 1262
17 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets