یہ وطن میرا وطن ریت کی دیوار نہیں

Poet: dr.zahid Sheikh By: dr.zahid Sheikh, Lahore Pakistan

کوششیں لاکھ کرو خار اگانے کے لیے
ہم بھی پر عزم ہیں گلزار بسانے کے لیے

یہ وطن میرا وطن ریت کی دیوار نہیں
تم چلے آئے ہو کہسار گرانے کے لیے

گردنیں اپنی بچا لو تو بڑی بات ہے اب
آئے تھے ظلم کا بازار سجانے کے لیے

اے وطن تیرے محافظ یہ ترے فوجی جواں
تجھ کو ہر لحظہ ہیں تیار بچانے کے لیے

Rate it:
Views: 540
24 Dec, 2012