یہ وسعتِ نظر کا کمال تھا
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiیہ وسعتِ نظر کا کمال تھا
ہر طرف تو اور تیرا خیال تھا
بد گمانو کو بھی خوش گمان تھا
یہ بھی کرشمہ حسن و جمال تھا
گزار تو لیا ہے تیرے بغیر بھی
وہ وقت بھی گویہ وبال تھا
وہ جو ہمنوا تھے کیوں تنہا کر گئے
سفر کی صعوبتوں کا یہ سوال تھا
دل میں گھر کر جائے شائد، خالد
ابھی لفظوں میں روح کا احتمال تھا
More Love / Romantic Poetry






