یہ جو دل اقرار پر اقرار سا کرنے لگا ہے
Poet: صاحبزادہ محمد شاہ میر مغل By: شاہ میر مغل, lahoreیہ جو دل اقرار پر اقرار سا کرنے لگا ہے
اب کسی اور سے بھی پیار سا کرنے لگا ہے
اب جو الزامِ محبت سے وہ ڈرتا ہی نہیں
اب محبت کو وہ شَہْکار سا کرنے لگا ہے
اپنی دل پھینک اداوں کے سبب دیکھو وہ
پارساوں کو گنہگار سا کرنے لگا ہے
اب چھپانے جو لگا ہے رُخِ زیبا شاہ میؔر
اب مری آنکھ کو بیکار سا کرنے لگا ہے
More Sad Poetry







