یہ تو کوئی بھائی ہمارا لگتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

یہ تو کوئی بھائی ہمارا لگتا ہے
شادی شدہ ہو کے بھی کنوارہ لگتا ہے

شعر و سخن میں بھی کرتاہے طبع آزماہی
اس کا تو ہر شعر پیارا لگتا ہے

ان کی بھولی صورت پہ نہ جانا صاحب
یہ صرف شکل سے بیچارہ لگتا ہے

ہفتہ بھر جو اس سے بات نہیں ہو پاتی
پھر اس کا یارانہ بھی خسارہ لگتا ہے

اصغر کے سبھی دوست ہیں چاند کی مانند
یہ ان کے سامنے ٹمٹماتا تارا لگتا ہے

Rate it:
Views: 854
02 Sep, 2018