یہ اک لمبی کہانی ہے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillیہی اوج محبت ہے یہی راز معانی ہے
میرے حسن تخیل پر کسی کی حکمرانی ہے
فقط جذبات ہیں جو ہر ادا کو نام دیتے ہیں
وگرنہ اشک بھی کیا ہے فقط قطرہ ہے پانی ہے
میرے ادراک کی تاریں نہ چھیڑو موسم گل میں
یہ ٹوٹے دل کا قصہ ہے یہ اک لمبی کہانی ہے
میری سانسوں کے ماتھے پر تمہارےلمس نے لکھا
جلال سفر ہے٬ وحشت ہے٬ دریا ہے٬ روانی ہے
کسی کی یاد میں جینا ہی جب زاد سفر ٹھہرا
تو پھر جینے سے کیا ڈرنا تھکاوٹ آنی جانی ہے
More Love / Romantic Poetry






