یکطرفہ محبت کرنے کا خیال آیا ہے

Poet: Talha Nacheez By: Talha Nacheez , Sialkot

یکطرفہ محبت کرنے کا خیال آیا ہے
پھر میرے سامنے قيس کا حال آیا ہے

ہم تلاش میں رہے عمر بھر جس کی
آج اُسی سے ملنے کا سوال آیا ہے

کٹ رہی ہے زندگی کسی حسرت میں
دیکھو اسی حسرت میں نیا سال آیا ہے

کون ہوتا ہے درد دل کا ساتھی یہاں
مرتے دم بس یہی دل میں ملال آیا ہے

اُسی پر رکھا ہے یہ کاروبار محبت
جس پر ناچیز یہ مرا دل آیا ہے

Rate it:
Views: 516
09 Apr, 2022