ہے وہم مرا اسے بھولنا
Poet: Nuzzar Naseem By: Nuzzar Naseem, Karachiہے وہم مرا اسے بھولنا
میرے لا شعور میں جو ہے بسا
وہ جو وقت سے لگام بے
مرے عشق کی بساط ہے
نہ ہے آئینہ جو بکھر سکے
نہ ہے با دل جو برس سکے
وہ ہواوں کا ہے باد شاہ
میں اسے عشق کی کیا لگام دوں؟
ًًٰمیں سمندر ہوں مست ہوں رقص میں
میری تنہائیوں میں بھی شور ہے
وہ جو جھوم جائے ہواؤں میں
کردے طوفاں برپا میری موجوں میں
ًًمرے عشق کی کیا مثال ہے
میرے عشق کی انتہا نہیں
وہ ہواؤں کا ہے بادشاہ
میں اسے عشق کی کیا لگام دوں؟
More Love / Romantic Poetry






