Add Poetry

ہمارے بھی کئی لوٹے ہوتے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

کسی کوغم ہے کہ اسے شہرت نہیں ملی
کوئی رو رہا ہے کہ اسے دولت نہیں ملی

کسی کا کہنا ہے میں بھی کروڑ پتی ہوتا
مگر شادی کے لیے کوئی امیر عورت نہیں ملی

ہر بیوی کو شوہر سے فقط اتنی شکایت ہے
مجھےاس گھر میں کوئی بھی سہولت نہیں ملی

آج وہ جوان بھی بلدیہ کا چئیرمین بن گیا
زندگی بھر جسے سکول جانے کی مہلت نہیں ملی

ملک بھر میں ہمارے بھی کئی لوٹے ہوتے
افسوس کہ ہمیں کسی پارٹی کی صدارت نہیں ملی

Rate it:
Views: 886
04 Feb, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets