ہماری غم عاشقی گر وبا ہے
Poet: کامران حامد By: Zaid, Peshawarہماری غم عاشقی گر وبا ہے
تو کیا پھر ترے پاس کوئی دوا ہے
تری یاد کل رات پھر ایسے گزری
کہ جیسے گزرتی یہ پاگل ہوا ہے
ہمیں بھی بتا نا ہماری طرح پھر
کسے تیری افسردگی کا پتہ ہے
گلہ کیا کریں چھوڑ جانے بھی دے اب
رہے تو بلندی پہ میری دعا ہے
تجھے کیا خبر تیری ناراضگی نے
رضامندی کو کیسے کیسے چھوا ہے
اب اکتا رہے ہم بھی ہیں عاشقی سے
اور اس پر ترا شہر بھی ناروا ہے
خزاں کا یہ موسم یہ بے چینی حامدؔ
یہی تیری سادہ دلی کی سزا ہے
More Sad Poetry






