ہم پہ ان کی مہربانی ہوئی قسطوں میں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamہم پہ ان کی مہربانی ہوئی قسطوں میں
ان کےہاتھوں دکھی زندگانی ہوئی قسطوں میں
ہم جسے خوابوں کی تعبیر سمجھتے رہے
وہی ہم سے بیگانی ہوئی قسطوں میں
ہمارا پیار ٹھکرا کر جب وہ اچانک چل دئیے
پھر انہیں پشیمانی ہوئی قسطوں میں
دن رات میرے زعفرانی اشعار پڑھتےپڑھتے
میری ہمسائی دیوانی ہوئی قسطوں میں
اپنی محبت کے ڈرامےجب مقبول نہ ہوئے
کیابتاہیں کتنی پریشانی ہوئی قسطوں میں
More Love / Romantic Poetry






