ہم پاگل ترےنام کے عوض بک جایاکرتےتھے

Poet: Humaira Hammad By: Humaira Hammad, Gujranwala

پلکوں پہ ترےسپنے سجایاکرتےتھے
انتظارمیں ترےشامیں بتایاکرتےتھے

ہم بھی کیالوگ ہوتےتھےپاگل پاگل
ترےنام کے عوض بک جایاکرتےتھے

تجھے کھونےکاغم کبھی درد ترے
دکھ نیا روز من میں جگایاکرتےتھے

خاک کی چادراوڑھےسوگیایارو!تم
زندگی جسےکبھی تم بلایاکرتےتھے

اک عمرہوئی آوارگی اپنائےحمیرا
تھاگھر کوئی وہاں کبھی جایاکرتےتھے

Rate it:
Views: 668
16 Jun, 2013