ہم نے جیتا آدھا آدھا اپنا آپ

Poet: Sajid Hadayat By: Sajid Hadayat, Lahore

تنہائی نے اس کو بھی تو گھیرا تھا
سر سے لیکر پاؤں تک جو میرا تھا

میں ہی پاگل اتنی بات نہ جان سکا
اس کا آنا جوگی والا پھیرا تھا

میں نے لکھا لفط بہ لفط لہو سے جس کو
وہ افسانہ تیرا تھا نہ میرا تھا

ہم نے جیتا آدھا آدھا اپنا آپ
لیکن میرا آدھا بھی کب میرا تھا

ساجد جس کی چاہت تیرے دل میں تھی
اس کے دل کو اور کسی نے گھیرا تھا

Rate it:
Views: 540
09 Nov, 2008