ہم سے کر لیتے ہیں پیمان وہ ہر بار کییٔ

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

ہم سے کر لیتے ہیں پیمان وہ ہر بار کییٔ
ہیں عزیز اُن کو مگر اور بھی دِلدار کییٔ

اس کی باتوں سے مہک آتی نہیں پھولوں کی
جس نےلفظوں سے کھلا ڈالے ہیں گلزار کییٔ

کتنا معصوم ہے اب تک اسے معلوم نہیں
کھیل میں اس نے جلا ڈالے ہیں گھر بار کییٔ

وہ جنھیں روز سہولت سے بدل دیتا ہے
زندگانی کے لیۓ اس کے ہیں معیار کییٔ

میرے غم کا ہی مداوہ نہ کویٔ کر پایا
یوں تو دنیا میں نظر آتے ہیں غمخوار کییٔ

شاز ہی چھوتی ہے تحریر کویٔ ذہنوں کو
یوں تو تخلیق ہوۓ دنیا میں شہکار کییٔ

Rate it:
Views: 438
15 Jan, 2013