ہجر کے جام سے سیراب رہا کرتے تھے
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIہجر کے جام سے سیراب رہا کرتے تھے
موسمِ غم میں نمویاب رہا کرتے تھے
دِید کی شرط نہ تھی عشق کے افسانے میں
ہم تجھے سوچ کے شاداب رہا کرتے تھے
دشت ہیں اب مری آ نکھیں تو کرم ہے تیرا
ورنہ پہلے یہاں سیلاب رہا کرتے تھے
تتلیاں تھیں تری آنکھیں کہ جنہیں پھول سے لب
بڑھ کہ چھو لینے کو بے تاب رہا کرتے تھے
More Sad Poetry






