ہارے ہوئے نصیب کا معیار دیکھ کر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

ہارے ہوئے نصیب کا معیار دیکھ کر
وہ چل پڑا ہے عشق کا اخبار دیکھ کر

آئیں گی کام دیکھنا کاغذ کی کشتیاں
ہاتھوں میں اک یقین کا پتوار دیکھ کر

قرطاس پر سجا دیا اپنے ہی دکھ کا فن
اس عہدِ کربناک کا فنکار دیکھ کر

پہلے کی طرح آج بھی تنہا تو ہوں مگر
قد بڑھ گیا ہے باپ کی دستار دیکھ کر

انسان کی تو خُو ہے یہ انسان نوچنا
دنیا میں مفلسی کا عزا دار دیکھ کر

دشتِ وفا میں رقص کے جلتے ہیں کچھ چراغ
آنکھوں میں وشمہ مائی کا دربار دیکھ کر

Rate it:
Views: 475
20 Jul, 2022
More Life Poetry