گلشن گلشن خوشبو خوشبو نام تمہارا جانے ہے
Poet: اےبی شہزاد By: Ab Shahzad, Ali wahگلشن گلشن خوشبو خوشبو نام تمہارا جانے ہے
دل کی بستی کا ہر ذرّہ حال ہمارا جانے ہے
عشق کی راہوں میں ہم نے تو کتنے موسم کاٹے ہیں
درد کا صحرا، اشک کا دریا، وقت یہ سارا جانے ہے
لوگ سمجھتے ہیں ہنسنے سے غم کی راتیں ڈھلتی ہیں
دل پہ کیا کیا بیت رہی ہے دل بیچارا جانے ہے
جس کے لب پر ذکرِ وفا ہو، آنکھ میں سچ کی چمک مہکے
اس کے دل کی قیمت کیا ہے رب ہی پیارا جانے ہے
اپنی اپنی فکر میں گم ہیں اہلِ جہاں کے سب چہرے
کون کسی کے زخم پڑھے گا، کون دوبارا جانے ہے
نعتِ نبی ﷺ گر یہ کہنے کی سعادت جس کو مل جائے
لفظ لفظ پھر نور بنے ہے، وقت یہ سارا جانے ہے
اپنی خاکی ہستی پر بھی ناز کرے کیوں کر شہزاد
جینا مرنا، ہنسنا رونا، رب کا اشارہ جانے ہے
More Love / Romantic Poetry






