گلزارِ درد
Poet: رحمان درد By: Abdul Rehman, Tando adamکون کہتا ہے مے کشی ہے حرام
یہ سنا تھا کہ بے خودی ہے حرام
کس طرح لوگ خون پیتے ہیں
آدمی پر تو آدمی ہے حرام
یوں رہا ملنے سے خدا تم کو
عشق نہ ہو تو بندگی ہے حرام
آج سرخی لگائی ہے اس نے
میرے ہونٹوں پہ تشنگی ہے حرام
ایک پل چین کا نہیں ملتا
عاشقی میں تو زندگی ہے حرام
تم سے مل کر مجھے خوشی ہے وہ !
مر نہ جاؤں کہ خودکشی ہے حرام
تیری آنکھوں سے یہ ہوا معلوم
کس لیے مےکشی ہوئی ہے حرام
گھر کے سارے چراغ گُل کر دو
شبِ فرقت میں روشنی ہے حرام
تیوری کیوں چڑھائی ہے تم نے
حسن والوں پہ بے رخی ہے حرام
صرف ذکرِ شباب اور ساغر
دردؔ تیری تو شاعری ہے حرام
More Love / Romantic Poetry






