گزل
Poet: Nighat Zeba By: Muzaffar Ali Khan, Hyder abad Sindh فضا سے خامشی کو دھو رہا ہے
سکوت دل سمندر ہو رہا ہے
سر مژگاں ہیں شبنم کی بہاریں
حریم دل میں کوئ رو رہا ہے
ہے اس کا عکس دھندلا آنسوؤں سے
مگر وہ آئینے کو دھو رہا ہے
الیکشن پر الیکشن ہو رہے ہیں
ہمارے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے
ہوا یہ سوچ کر ساکت ہوئی ہے
و ہاں صحرا میں کوئ سو رہا ہے
چلن اس معاشرہ کا عہد نو میں
وقار آدمیت کھو رہا ہے
نگہت یہ ہے کوئ کمزور لمحہ
جو برسوں کی ریاضت کو رہا ہے
More General Poetry






