گزر جائیں گے تیرے شہر سے یار چلتے چلتے
Poet: Khalid Pervez By: Khalid Pervez, Silakot,Saukin Windبھول کر بے وفائی تیری اور پیار چلتے چلتے
گزر جائیں گے تیرے شہر سے یار چلتے چلتے
کیا ہوا جو بجھ گیا ہے دیپ تیری محبت کا
کہا اندھیرے نے مجھے کئی بار چلتے چلتے
میری آرزو سے وابستہ ہیں خوشیاں تیری
تیری آغوش میں ٹھرے بہار چلتے چلتے
الفت کے حسیں شہر میں نظر آیا ہے اکثر
لوگ مفلس پہ ہنستے ہیں بھرے بازار چلتے چلتے
کون کہتا ہے کہ راہوں میں طوفاں روکیں گے
ہم کریں گے غم میں انہیں شمار چلتے چلتے
ہوا اگر کھبی تجھے میری چاہتوں کا احساس خالد
نہ اپنے اشکوں سے بھگونا رخسار چلتے چلتے
More Love / Romantic Poetry







