کیسے پوچھیں تمھیں بتاؤ ہمیں
Poet: Khurram Shahzad QALB By: Khurram Shahzad QALB, Faisalabadکیسے پوچھیں تمھیں بتاؤ ہمیں
کیا دیا تم نے رہنماؤں ہمیں
یاد رکھو گے آخری چھاؤں
وقت سے پہلے مت گراؤ ہمیں
پاس اس کے کوئی بدن ہی نہیں
جو بنانے لگا ہے گھاؤ ہمیں
ہم ہیں مدّت سے بند دروازے
کھول دو کاش! اب ہواؤ ہمیں
قتل ہو کر نہ جا سکیں گے کہیں
راس آ جائے گا پڑاؤ ہمیں
دےدی پیچھےسےیہ صداکس نے
رو کنی پڑ گئی ہے ناؤ ہمیں
More General Poetry






