کیا محبت بھی مرتی ہے جاناں
Poet: Madiha Zulfiqar (self written) By: Madiha Zulfiqar, Sialkotیوں تو ہر چیز فانی ہے اس جہاں میں
مگر تم ہی سے محبت سیکھی اور تم ہی سے یہ پوچھنا ہے
کیا محبت بھی مرتی ہے جاناں
تم ہی بتاؤ۔۔ کس خیال کو جھٹکوں تمہارے
وہ تیرے ہاتھ کا لمس
تیری آنکھوں کی لہک
تیری آواز کا جادو آج بھی یاد ہے مجھے
سنو ۔۔۔۔
اب یہ نہ کہنا کہ تمہیں کچھ یاد نہیں ہے
وگرنہ پھر پوچھوں گی تم سے
کیا محبت بھی کبھی مرتی ہے جاناں ۔۔۔۔
More Love / Romantic Poetry






