Add Poetry

کھانے کی ترکیبیں - فوڈ چینل

Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

ہمارے پیٹ میں آج تک وہ
چکن کڑاھی تڑپ رہی ہے
وہ مرغا اذانیں دے رہا ہے
بے چاری مچھلی پھڑک رہی ہے

وہ ریسپیوں کا انبار لے کر
نجانے کیسے کچن گئی تھی
وہ پائیوں کی شکل میں گوند چٹنی
ہاتھوں کو میرے چپک رہی ہے

ہر اک چینل کو وقت دینا اور
ہمارا ہنس کر ہر ظلم سہنا
وہ سات مصالحوں میں پکائی بریانی
معدے میں اب تک سسک رہی ہے

ہر ایک کھانے کو پہلے چکھنا
دیکھو ہماری سزا بنا ہے
وہ لمبے شوربے میں غوطے لگاتی
بوٹی بے چاری بھٹک رہی ہے

وہ مرچی ہلدی گرم مصالحے
وہ آلو بینگن سے منہ میں چھالے
وہ بیگم کے کپڑوں سے آج بھی وہ
مصالحوں کی خوشبو مہک رہی ہے

Rate it:
Views: 983
25 Jul, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets